مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لندن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حمید بعیدی نژاد کا کہنا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں امریکہ کو دنیا میں تاریخی تنہائی کا سامنا ہے۔ بعیدی نژاد نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے ویانا میں مشترکہ کمیشن کے آج کے اجلاس میں امریکہ کو اس وقت سخت تنہائی کا سامنا کرنا پڑا ۔ جب امریکہ کی بات کسی بھی رکن ملک نے قبول نہیں کی، انھوں نے کہا کہ مشترکہ کمیشن کا یہ گیارہواں اجلاس تھا جس ميں ایران کے نائب وزیر خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ نے شرکت کی۔
لندن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کا کہنا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں امریکہ کو دنیا میں تاریخی تنہائی کا سامنا ہے۔
News ID 1879417
آپ کا تبصرہ